https://www.banuri.edu.pk/readquestion/%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D9%86-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%B1%D9%85%D8%A7%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DA%A9%D8%A7%D9%81%D9%84-%D9%BE%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D9%84%DB%8C%D9%86%D8%A7/17-08-2019
میزان بینک میں سرمایہ کاری یا اس کی تکافل پالیسی لینا
سوال
1- مجھے میزان بینک کی ایک سروس کے بارے میں معلومات لینی تھیں، ان کے صارفین ان کے پاس پیسے رکھواتے ہیں، تاکہ بینک ان پیسوں سے سرمایہ کاری کرے، وہ صارف سے ایک مخصوص مدت کے لیے رقم رکھتے ہیں، اس پیسے سے بینک کو جو منافع ہوتا ہے اسی حساب سے وہ صارف کو منافع دیتے ہیں، (منافع زیادہ ہونے کی صورت میں زیادہ اور کم ہونے کی صورت میں کم دیا جاتا ہے) جب کہ صارف کی اصل رقم بھی نہیں ڈوبتی، کیا یہ صورت جائز ہے؟
2- اور ایک مخصوص رقم رکھنے پر تکافل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے،جس میں صارف کی حادثاتی موت کی صورت میں اس کے ورثاء کو کچھ رقم دی جاتی ہے، کیا یہ صورت جائز ہے؟
جواب
1- میزان بینک یا مروجہ غیر سودی بینکوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں ہے، ملک کے اکثر جید اور مقتدر مفتیانِ کرام کی رائے یہ ہے کہ مروجہ غیر سودی بینکوں کا طریقہ کار شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہے، اور مروجہ غیر سودی بینک اور روایتی بینک کےبہت سے معاملات درحقیقت ایک جیسے ہیں، لہذا روایتی بینکوں کی طرح ان سے بھی تمویلی معاملات کرنا جائز نہیں ہے ۔ ضرورت پڑنے پر صرف ایسا اکاؤنٹ کھلوایا جاسکتا ہے جس میں منافع نہ ملتا ہو، مثلاً: کرنٹ اکاؤنٹ یا لاکرز وغیرہ۔
2- نیز جمہور علماءِ کرام کے نزدیک کسی بھی قسم کی بیمہ (انشورنس) پالیسی سود اور قمار (جوا) کا مرکب ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر بعض ادارے جو ”تکافل“ کے عنوان سے نظام چلارہے ہیں، اس نظام سے متعلق اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام کی رائے عدمِ جواز کی ہے، لہذا میزان بینک یا دیگر اداروں کی تکافل پالیسی لینے اور اس میں رقم جمع کرانے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:
پاک قطر تکافل کی پالیسی خریدنا اور اس ادارے میں ملازمت کرنے کا حکم
( EFU ) ای ایف یو حمایہ تکافل کا شرعی حکم
فتوی نمبر : 144012200478
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
مزید تحقیقی ویڈیوز. اسلامی بینکنگ
https://youtu.be/yQ_tK-FCBkE
مزید تحقیقی ویڈیوز. ڈیجیٹل
تصویر
https://youtube.com/playlist?list=PLhp-EvOhGaCz0BIboa-tjszNStVMQ2jrA
IIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIIII
پاک قطر تکافل کی پالیسی
خریدنا اور اس ادارے میں ملازمت کرنے کا حکم
https://www.banuri.edu.pk/readquestion/%D9%BE%D8%A7%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B1-%D8%AA%DA%A9%D8%A7%D9%81%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%AE%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D9%86%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%AD%DA%A9%D9%85/12-07-2018
ےےےےےےےےےےےےےےےےےے
EFU ) ای ایف یو حمایہ
تکافل کا شرعی حکم
https://www.banuri.edu.pk/readquestion/efu-%D8%A7%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%DB%8C%D9%88-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%DB%81-%D8%AA%DA%A9%D8%A7%D9%81%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B1%D8%B9%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%85/26-12-2018
:
تصویر-ویڈیو-تقی-رفیع-دیوبند
https://darulifta-deoband.com/home/ur/Halal--Haram/149746
عنوان:ڈیجیٹل فوٹو کا متفق علیہ فتوی جاننا چاہتا ہوں
سوال:بخدمت صدر مفتی صاحب دامت برکاتہم، مادر علمی
دار العلوم دیوبند، حضرت والا الموقر کے دربار عالیہ میں عرض یہ کہ گندہ بندہ
جانتا ہے کہ فوٹو کھینچنا بالکل حرام ہے ، مگر کچھ علماء حضرات فتوی دیتے ہیں کہ
ڈیجیٹل فوٹو کھینچنا جائز ہے ، اور انٹرنیٹ میں اپلوڈ کرنا بھی جائز ہے ، کوئی حرج
نہیں، ساتھ علامہ تقی عثمانی صاحب اور دار العلوم کراچی کی فتوی کی دلیل پیش کرتے
ہیں جن میں ڈیجیٹل فوٹو کے بارے میں جائز کا فتوی دیاگیا۔ اب ہم شدید تردد میں پڑ
گئے ہیں، لہذا، بندہ جاننا چاہتاہے کہ ڈیجیٹل فوٹو اور انٹرنیٹ میں جو ڈیجیٹل فوٹو
ہے اس کے بارے میں مادر علمی دار العلوم دیوبند کا متفق علیہ فتوی کیا ہے ؟ کیا ہم
ڈیجیٹل فوٹو اٹھا سکتا ہوں ؟ اور اگر ناجائز ہو تو مفتی تقی صاحب کے فتوی کا کیا
معنی ؟ کیا جواب ہے ؟ براہ کرم دلائل قرآن و سنہ سے بندہ کو نوازے تو عین کرم ہوگا
جزاکم اللہ خیراً مع السلام
جواب نمبر: 149746
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 859-830/M=7/1438
اس بارے میں دارالعلوم دیوبند کا موقف جاننے کے لیے
دیکھئے ”چند اہم عصری مسائل“ جلد اول ص: ۳۳۶تا ۳۴۶۔ یہ کتاب دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر بھی موجود
ہے اور کتابی شکل میں یعنی مطبوعہ بھی کتب خانوں پر دستیاب ہے ، اس میں فوٹو اور
ڈیجیٹل تصویر کے متعلق مفصل فتاوی موجود ہیں۔
اس کتاب کا لنک
http://www.darululoom-deoband.com/urdu/books/index.php?content=urdu&display=detail&id=22
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ےےےےےےےےےےےےےےےےےے
https://darulifta-deoband.com/home/ur/halal-haram/149031
عنوان:ڈیجیٹل کیمرے کی ویڈیو اور فوٹو جائز ہے یا نہیں؟
سوال:کیا ڈیجیٹل کیمرے سے تصویر یا ویڈیو بنانے کا عمل
جائز ہے؟ ہمارے پاکستان میں مفتی تقی اور مفتی رفیع عثمانی صاحبان کا فتوی ہے کہ
یہ وہ تصویر نہیں یہ اس کا عکس ہے، اگر ہم پرنٹ کریں پھر ناجائز ہوگی۔ اس بارے میں
دارالعلوم دیوبند کا جدید فتوی کیا ہے
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 149031
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 523-448/Sd=6/1438
ڈیجیٹل کیمرے سے تصویر یا ویڈیو بنانا ناجائز ہے، یہ بھی
تصویر سازی میں داخل ہے، اس مسئلہ میں دار العلوم /دیوبند کے مدلل و مفصل فتوی کے
لیے چند اہم عصری مسائل جلد اول ، ص: ۳۴۲، ملا حظہ فرمائیں، یہ کتاب دار العلوم کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
اس کتاب کا لنک
http://www.darululoom-deoband.com/urdu/books/index.php?content=urdu&display=detail&id=22
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ےےےےےےےےےےےےےےےےےے
مروجہ اسلامی بینک اور ڈیجیٹل تصویر کی حرمت اور حضرت
شیخ مولانا سلیم اللہ خان رحمہ اللہ کا کردار!
ahkamجمادی الاخری 1439ھ - مارچ 2018ءbookمفتی رفیق احمد بالاکوٹیbookپی
ڈی ایفprintصفحہ پرنٹ کریں
مروجہ اسلامی بینک اور ڈیجیٹل تصویر کی حرمت
اور حضرت شیخ مولانا سلیم اللہ خان رحمہ اللہ کا
کردار!
یہ مضمون جامعہ فاروقیہ کراچی کے ماہ نامہ ’’الفاروق‘‘
کی خصوصی اشاعت کے لیے مرسلہ عنوان پر لکھا گیا تھا۔ ادارہ ’’الفاروق‘‘ کی اجازت
سے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاون کراچی کے ماہ نامہ ’’بینات‘‘ میں شامل کیا
جارہا ہے، جس کا لنک یہ ہے :
https://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/%D9%85%D8%B1%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%88%DB%8C%D8%AC%DB%8C%D9%B9%D9%84-%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D8%B1%D9%85%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D8%B4%DB%8C%D8%AE-%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%B3%D9%84%DB%8C%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%AE%D8%A7%D9%86-%D8%B1%D8%AD%D9%85%DB%81-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1
ےے
ےےےےےے
Gambling addiction: Why the brain doesn't learn to play - Dr.
ReplyDeleteIn 전라북도 출장안마 a 1998 밀양 출장샵 study of over 100 patients, Gambling addiction was discussed 전라남도 출장안마 by many, but 세종특별자치 출장마사지 what we need to learn 춘천 출장안마 to stop it.