بسم اللہ والصلوة والسلام علی رسول اللہ
میزان الفرائض ۔ طریقہ استعمال اورفری ڈاؤن لوڈ
گزارش۔ اس مضمون کوپورا پڑھ لیں تاکہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ یہ سوفٹ وئیر میرے پاس کام نہیں کرتا۔
"میزان الفرائض"۔میراث اور وراثت کے مسائل حل کرنے کے لیے اردو زبان میں دنیا کا سب سے پہلا سوفٹ وئیرہے ۔اس پر سب سے پہلے کام 2017میں ہوا تھا جو مائیکروسافٹ ایکسل میں بنایا گیا تھا۔جس کےبارے میں پہلے ہم نے یہ معلومات فراہم کی تھیں ۔
۔’’علم میراث (کے متعلق ایکسل میں بنا ) اردو
زبان میں پہلا ایسا سوفٹ وئیر جوقدیم طریقہ تعلیم میراث (سراجی کے طرز )پر مشتمل ہے۔اور یہ کمپیوٹرونڈوز کے علاوہ موبائل پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔
اس کی خصوصیت یہ ہے ترکہ کے متعلق ابتدائی
معلومات دے کر(یہ اختیاری ہے) جوں جوں آپ وارثوں کی تعداد لکھیں گے، فورا ساتھ
ساتھ جواب آتا رہے گا۔ نیز ہمارے ہاں مروج درس نظامی میں شامل کتاب "السراجی
فی المیراث"کے مطابق بنیادی حصے بتادیتاہے ۔ اور یہ بھی یہ
مسئلہ عول ہے یا رد وغیرہ۔
اور اس میں مزے کی بات یہ ہے کہ سراجی سے حوالہ بھی دے دیتا ہے ، جو افتاء میں کام کرنے والوں کے لیے مفید رہے گا۔
نیز پرنٹ اور شئیر کرنے کے لیے "پرنٹ کریں " شیٹ پر کلک کریں ۔تو وہاں سے آپ کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں ۔
یہ سوفٹ وئیر خاص طور ان حضرات کے لیے بہت
مفید رہے گا ، جنہوں نے پہلے علم میراث قدیم طریقہ
(سراجی)کے مطابق پڑھی ہے۔
اس میں فی الحال مناسخات کے سوالات ایک ہی
مرتبہ مین حل نہیں ہوسکتے ،
بلکہ اگر مناسخہ کے سوالات حل کرنا ہوتو ایک ایک کرکے علیحدہ علیحدہ مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
بلکہ اگر مناسخہ کے سوالات حل کرنا ہوتو ایک ایک کرکے علیحدہ علیحدہ مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
ذیل کی ویڈیو میزان الفرائض (ونڈوز ڈکس ٹاپ/کمپیوٹر،لیپ ٹاپ )کے لیے خاص ہے۔
میزان الفرائض (ونڈوزورژن )کا طریقہ استعمال اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ ۔
میزان الفرائض (ونڈوزورژن )کا طریقہ استعمال اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ ۔
****************************
***************
ذیل کے ویڈیو میں میزان الفرائض (ایم ایس ایکسل ورژن )ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ اور طریقہ استعمال بتایا جارہا ہے
نوٹ۔ موبائل میں ایکسل سوفٹ وئیر
موجودہو+(مائیروسافٹ میں اکاؤنٹ بنایا گیاہو۔)۔
یہ سوفٹ وئیر "حرف آخر" نہیں ،بلکہ ابتدائی کوشش ہے۔ اس میں بہت بہتری کی
گنجائش ہے اور ہوسکتا ہے کہ کچھ
مسائل کا جواب صحیح نہ دیں ، اس کے بعد کسی مستند دارالافتاء یا مفتیان کرام سے رابطہ کرکے تصحیح کی جائے اور ہمیں
بھی غلطی پر متنبہ کریں۔ ہم آپ کے بے حدمشکور ہوں گے۔
خاص طور پر اس علم کے ماہرین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ اگراس میں کوئیغلطی معلوم ہوجائے تو دئے گئے نمبرپر/ای میل کرکے مطلع فرمائین ۔اور کمنٹس میں ضرور لکھیں آپ کو یہ سوفٹ وئیر کیسے لگا۔ اور کیا یہ ترتیب صحیح ہے یا کوئی اور ہونی چاہیے ، یا کوئی ڈاؤن لوڈ میں مسئلہ ہو تو ضرور لکھیں ، تاکہ آئندہ ورژن میں اس کی تصحیح کی جاسکے۔ اور اگر اس پیج کو شئیر کرنے کا حق بنتا ہے ، تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں ۔آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
مسائل کا جواب صحیح نہ دیں ، اس کے بعد کسی مستند دارالافتاء یا مفتیان کرام سے رابطہ کرکے تصحیح کی جائے اور ہمیں
بھی غلطی پر متنبہ کریں۔ ہم آپ کے بے حدمشکور ہوں گے۔
خاص طور پر اس علم کے ماہرین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ اگراس میں کوئیغلطی معلوم ہوجائے تو دئے گئے نمبرپر/ای میل کرکے مطلع فرمائین ۔اور کمنٹس میں ضرور لکھیں آپ کو یہ سوفٹ وئیر کیسے لگا۔ اور کیا یہ ترتیب صحیح ہے یا کوئی اور ہونی چاہیے ، یا کوئی ڈاؤن لوڈ میں مسئلہ ہو تو ضرور لکھیں ، تاکہ آئندہ ورژن میں اس کی تصحیح کی جاسکے۔ اور اگر اس پیج کو شئیر کرنے کا حق بنتا ہے ، تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں ۔آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
ڈاون لوڈ کرنے سے پہلے ایک اہم وضاحت
ڈاؤن لوڈ بٹن پر کرنے کے بعد وہاں پر دو قسم کی فائلیں ہوں گی۔
MEEZAAN_ul_Faraidh_MSExl_V0110.xlsx
MeezanulFaraid_WIN_V01_17072019.zip
پہلے نمبر پر ایکسل فائل ہے ۔ یہ کمپیوٹر اور موبائل دونوں پر چلے گا۔دوسرے نمبر پر زپ فائل ہے ۔ جو کہ ونڈوز ایپلیکیشن ہے ۔ خاص ونڈوز کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اسے موبائل پر کھولنے کی کوشش نہ کریں ، یہ موبائل میں نہیں چلے گا۔اور کمپیوٹر میں بھی ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد آپ کےکمپیوٹر میں سیون زپ یا وین رار
سوفٹ وئیر وغیرہ ہونا ضروری ہے ، تاکہ آپ اس زپ فائل کو ان زپ کریں ۔ پھر چلائیں۔
میزان الفرائض کے دونوں قسم (یا کوئی ایک )ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بٹن پر کلک کریں۔
میزان الفرائض ایکسل ۔موبائل پر چلانے کے لیے ہدایات
بعض دوستوں نے پتہ کیا ہے کہ موبائل پر کیسے چلے گأ۔
موبائل میں مائیکروسوفٹ ایکسل کا انسٹال ہونا ضروری ہے ۔
لیکن دوتین مرتبہ ایکسل کھولنے کے بعد مائیکروسوفٹ کی طرف سے پیغام آتا ہے کہ مائیکروسوفٹ استعمال کرنے مائیکروسوفٹ میں اکاونٹ بنائیں ، اور ای میل اور پاسورڈ مانگے گا۔
آپ اپنا ای میل نمبر ایڈ کردیں ، اگر آپ کا پہلے مائیکروسوفٹ اکاونٹ بنا ہے ، اگر پہلے مائیکروسوفٹ اکاونٹ نہیں بنا
تو نیا اکاؤنٹ بنالیں،
آپ کو ای میل کے ذریعے سے ایک کوڈ ائے گا۔ وہ کوڈ آپ کو دینا ہوگا۔
۔۔۔
کبھی آپ کے فون نمبرکے بارے میں پوچھاجاتا ہے تو فون نمبر دے کر آپ کو مائکروسوفٹ کی طرف سے موبائل نمبر پر کوڈ مسج کی صورت میں آئے گا۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اکاونٹ بنانے کے وقت فیس بک ، گوگل پلس وغیرہ کے ذریعے سے سائن آپ کیا جاسکتا ہے۔
بہر حال مائیکروسوفٹ سے ایک کوڈ آپ نے اوپر کسی بھی ذریعہ سے وصول کرسکتے ہیں ۔
اور یہ صرف ایک مرتبہ وصول کرنا ہوگا۔ بعد میں ضرورت نہیں ۔
میزان الفرائض میں کوئی خرابی اس طرح کی نہیں ، اگر آپ اسی صورت میں اس کو کاپی کرکے کمپیوٹر/لیب ٹاپ پر چلائیں تو چل جائے گأ،یہ صرف موبائل میں مائکروسوفٹ اکاؤنٹ کا مسئلہ ہوگأ۔
پھر بھی کسی قسم کا سوال ہوتو پوچھ لیں۔
اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
والسلام
پھر بھی کسی قسم کا سوال ہوتو پوچھ لیں۔
اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
والسلام
نہیں چل رہا موبائل میں
ReplyDeleteڈائولوڈ ہوتا ہے مگر اومیگا کھلتا ہے بہت دفع کوشش کی یہ کس موبائل اور کس اینڈرائڈ میں چلتا ہے
جس موبائل میں ۔۔
Deletegoogle play store
سے
excel
ڈاؤن لوڈ ہوکر چلتا ہے ، اسی میں یہ سوفٹ وئیر بھی چلے گا،
نیز یہ بھی یاد رکھیں کہ اس لنک میں دو قسم کے سوفٹ وئیر ہیں ، ایک موبائل کے لیے
ایک ونڈوز ڈکس ٹاپ کمپیوٹر کے لیے ۔
آپ نے کونسا والا ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔
Faiz ali
ReplyDeleteشکراا
ReplyDeleteیہ بہت زبردست کوشش ہے لیکن فائل ڈائنلوڈ ہونے کے بعد پتہ نہیں کہاں جاتی ہے کنٹیننگ فولڈر پر کلک کریں تو کچھ بھی نہیں ہوتا سرچ کرنے پر پر فائل نہیں ملی
ReplyDeleteاپںے موبائل میں سرچ کریں
Delete"Meezan..."
یا شاید آپ کے ای میل اکاؤنٹ کی وجہ سےگوگل شیٹ میں سیو ہوگیا ہے ۔
یا موبابل میں ڈانلوڈز میں تلاش کریں /
پھر ایک ایک فولڈر میں تلاش کریں / موبائل جاننے والے دوسرے ساتھی سے مدد لین۔
Mega app آتا ہے
ReplyDeleteمیگا ایپ ڈاونلوڈیا اس پر اکاؤنٹ بنانا ضروری نہیں
ReplyDeleteصرف
میزان الفرائض
میگا کے لنک پر کلک کرنے کےبعد میگا کا پیج کھلا جائے گا۔ وہاں تلاش کریں ۔ میزان الفرایض ۔ کے سامنے ڈاؤن لوڈ کا بٹن ہوگا۔ آپ نے مطلوبہ (ایکسل / یا / وینڈوز والا)میزان الفراض کو ہی ڈاؤنلوڈ کرنا ہے ۔
ReplyDelete