Student Editionطلباے حضرات کے لیے فلکیات

Student Edition

طلبائے کرام حضرات کے لیے

کیا آپ ماہر فلکیات بننا چاہتے ہیں۔ یقینا آپ اپنی پڑہای میں مصروف ہوں گے۔ایک دن گلی ڈنڈا   نہ کھیلیں۔  منسلک  ریڈمی فایل (1) پڑھ لیں  اور پھر اپنے  لیپ ٹاپ  یا  کمپوٹر  میں منسلک ا یکسل شیٹ (2) کھول لیں۔دی گیی ہدایات کے مطابق کالم سی کے ہر سیل  میں بایں جانب  مساوی (=) کا نشان لگا لیں۔15 منٹ لگیں گے۔لیں سافٹ ویر تیار ہو گیا۔   کیلکولیٹر کے ذریعہ ایک دن کی پانچ نمازوں کے اوقات کی تخریج میں  نصف گھنٹہ تو لگ ہی جاتا ہے۔ جب کہ اتنا سا کام کرنے سے آپ ایک منٹ میں پورے سال کا 100 سالہ نقشہ اوقات نماز و قبلہ ٹایم تیار کر سکتے ہیں۔ 100 سال اس لیے کہتے ہیں کہ شیٹ 2 میں دی گیی زوال کا مقامی وقت اور میل شمس کی مقداریں سن 2003 تا 2100 کے 98 سالوں کی  اوسط ہیں۔ پرکھا گیا ۔ اس دوران بعض ایام کے بعض اوقات میں، سال رواں کی مقداروں  کے ساتھ موازنہ پر  زیادہ سے زیادہ 1 منٹ کا فرق پڑہے گا۔جب کہ اوقات نماز میں ہم 3 منٹ کی احتیاط ویسے ہی برتتے ہیں
امشورہ
1۔اپنے احباب  کو یہ فولڈر جوں  کا توں ای میل کردیں یا  یو ایس بی میں کاپی کردیں۔کالم سی میں مساوی کا نشان وہ خود لگایں۔ یہ صدقہ جاریہ ہے،اور  اس فن کا  سیکھنا اور سکھانا  فرض کفایہ ہے۔حکم ہے کہ تم میں ایک جماعت دین سیکھنے والی ہونی چاہیے۔ اور آپ حضرات  کو تو  اللہ میاں نے   ویسے  ہے  چن لیا  ہے۔محنت کچھ بھی نہیں۔ ہینگ نہ پھٹکری مفت کا ثواب۔ راقم اب اوقات نماز کا نقشہ بھیجنے کے  بجایے یہ فولڈر بھیجتا ہے۔آپ بھی یہی کام کریں۔
2۔اگر آپ استاد ہیں (نہیں تو اب بن جایں) جملہ لواحقین تک پہنچانے  کا  فریضہ ادا کریں۔بلغوا عنی ولو آیہ کے مصداق



3۔اگر آپ  کسی ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہیں یا  مدارس دینیہ کی نصاب کمیٹی کے ممبر ہیں تو ریاضی کی کتاب  میں بطور ضمیمہ شامل کر لیں(کروالیں)۔نہ چاہتے ہویے بھی ہر طالب علم فلکی ہوگا۔کرکے دیکھ لیں
والسلام
انجینئر ملک بشیر احمد بگوی

1 comment: