عمل الاختصار فی المواریث
سراجی پڑھنے سے پہلے یہ ضرور سیکھیں ۔
ایک اہم عمل جو ہر تصحیح کے بعد کرنا چاہیے ۔۔ عمل اختصار میراث کے مسئلہ میں ۔
علم میراث کا مسئلہ کبھی حل کرتے وقت یوں بھی ہوسکتاہے کہ آپ نے مسئلہ کو تصحیح کی ہوتی ہے یعنی جس عدد پر آپ نے کل قابل تقسیم ترکہ کو اتنے حصے ٹکڑے کرنا ہوتا ہے ، تو وہ تقسیم کے اعتبار سے درست ہوگا۔ لیکن حساب کے قواعد خلاف ہوگا۔ مثلا اگر ایک وارث کوکل 12حصوں میں 6مل رہے ہیں دوسرے کو بھی 6 مل رہے ہیں (خارج میں اس مسئلہ کا درست ہونا ضروری نہیں صرف سمجھنے کے لیے ہے ) تو بات ٹھیک تو ہے کہ لیکن ریاضی کے قاعدے کے مطابق اس عمل کو خارج میں بھی جاری کرنا یہ کم عقلی ہوتی ہے ۔ کیونکہ کسی چیز کو آپ 12 حصوں تقسیم کرکے ہر ایک کو 6 ۔ 6 دیے دیں گے تو یہ ایک اضافی عمل ہے ۔ اسکا آسان طریقہ خارج میں یہ ہوگا کہ آپ اس کو دو برابر حصوں میں تقسیم کریں اور ہر ایک کو ایک ایک حصہ دیے دیں ۔ بس ۔ مثلا 100میں ہر دو آدمی کو 50 ۔ 50 ملتاہے ۔ تو کیا اس شے کو 100 حصوں میں تقسیم کرین گے یا دو حصوں میں اس کا جواب آپ پر چھوڑتا ہوں
No comments:
Post a Comment